26/Apr/2019
News Viewed 2248 times
سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں میں خواتین بھی شامل ہیں پولیس نے ملزمان کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کے ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے پولیس کے چھاپے کے دوران اپنے آپ کو خود کش دھماکے سے اڑا لیا تھا۔پولیس نے ان ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے سری لنکا کی عوام سے شناخت کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید جانیں:سری لنکا میں دھماکہ کرنے والے ملزمان گرفتار
دھماکوں میں شریک ظہران ہاشم کی تصویر دیکھ کر اس کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میرا بھائی ایسا کر سکتا ہے اور میں اس کے ایسے کام سے بہت خوف زدہ ہوں۔اس کے ساتھ ہی دہشتگرد کی بیوی بھی دہشتگرد نکلی جس نے اپنے آپ کو خود کش دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے روز ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد غلط بتائی گئی ہے ہلاک ہونے والی کی تعداد 359جاری کی گئی تھی مگر ان کو دو بار گنتی کیا گیا ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد 253ہے۔